اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

15 جنوری 2025

11:51:16 AM
1523036

افغانستان: طالبان نے ہرات میں شیعہ خواتین کو اعتکاف میں بیٹھنے سے روک دیا

طالبان کی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پولیس نے شہرات کی مساجد میں شیعہ خواتین کو اعتکاف کے روحانی عمل میں شرکت سے روک دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، طالبان کی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پولیس نے شہر ہرات میں شیعہ خواتین کو اعتکاف کے روحانی عمل میں شرکت سے روک دیا۔

افغانستان کے مقامی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ 13 جنوری 2025ع‍ کو طالبان کی امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پولیس نے شیعہ خواتین کو ـ جو نماز عشاء کے بعد اعتکاف پر بیٹھنے کا ارادہ رکھتی تھیں ـ مساجد سے زبردستی نکال باہر کیا اور انہیں اعتکاف کے روحانی عمل میں شرکت سے منع کیا۔

جامع مسجد صادقیہ، جغارہ کی جامع مسجد محمدیہ اور ہرات کے المہدی جبرائیل ٹاؤن کی ایک مسجد، ان مساجد میں شامل ہیں جن سے معتکف خواتین کو زبردستی نکالا گیا۔

بعض ذرائع نے بتایا کے طالبان کارکنوں نے اپنے اس اقدامات کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ خواتین اور مرد ایک مقام پر مجتمع ہوجاتے ہیں چنانچہ خواتین کی شرکت مجاز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ان مساجد میں اعتکاف کے لئے خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ مقامات مختص کئے گئے تھے اور مردوں اور خواتین کا ایک مقام پر اجتماع صرف ایک بہانہ تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110