اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

9 جنوری 2025

9:00:38 PM
1521640

کسی کی بددعا ہے شاید؛

کیلی فورنیا کی آگ، ہالی ووڈ جل کیا، امریکی بڑ بولے بے بس + ویڈ؛وز اور تصاویر

امریکی تاریخ یا لاس اینجلس کی تاریخ کی بدترین آگ، ہالی ووڈ کی پہاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی / ایل اے وائلڈ فائر سے کم از کم 5 افراد ہلاک۔ ہالی ووڈ کا مرکزی کو آتشزدگی کا خطرہ / ہالی ووڈ کی پہاڑیوں میں نئی آگ لگنے سے شہر کا ایک مرکزی حصہ خطرے کی زد میں / لاس اینجلس کے امیرترین علاقے آگ کی لپیٹ میں / 100000 امریکی بے گھر ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امریکہ کی مہنگی ترین آگ کے نتیجے میں اب تک نقصانات کا کم از کم تخمینہ 50 ارب ڈالر ہے، لیکن چونکہ آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے یقینا نقصانات میں کئی گنا اضافہ ہونے کی توقع ہے۔

- آگ پر قابو پانے میں شیخ باز امریکی حکمرانوں کی صفر فیصد پیشرفت۔

- امریکی ایکو ویدر (AccuWeather) میڈیا کمپنی نے کہا ہے کہ یہ  آگ ریاست کی تاریخ میں سب سے مہنگی آگ ہے۔

- کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے پانچ امیر نشین علاقوں میں آگ مسلسل آگے بڑھ رہی جہاں امریکہ کی مہنگی ترین عمارتیں واقع ہیں اور ان عمارتوں کی قیمت 20 لاکھ ڈالر سے اوپر ہے۔

- اگر آگ اسی مرحلے میں بالکل رک جائے تو نقصانات 52 سے 57 ارب ڈالر تک پہنچیں گے۔

- انشورنس کمپنیوں کے نقصانات کا تخمینہ اب تک 20 ارب ڈالر ہے، جس میں آگ پر پائے جانے تک اضافہ ہوتا رہے گا۔ 

- اس آگ نے ہالی ووڈ کے جنگلی علاقے کا راستہ بھی دیکھ لیا ہے، اور ہالی ووڈ ہالی ووڈ کا 50 ایکڑ رقبہ اب تک جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

- ہالی ووڈ کے کئی مشہور ہدایتکاروں اور اداکاروں کی رہائش گاہیں تباہ ہو چکی ہیں۔ جبکہ ہالی ووڈ کا پورا علاقہ شعلوں کی لپیٹ میں ہے اور اگر آگ بجھانے کا عمل اسی انداز سے جاری رہا تو ممکن ہے کہ ہالی ووڈ بھی غزہ کی طرح کھنڈر بن جائے۔

- اس آتشزدگی میں اب تک پانچ امریکیوں کی ہلاکت کی خبر ہے؛ لیکن لاس اینجلس کے پولیس چیف نے کہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ 

- اب تک 2000 عمارتیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو چکی ہیں اور 15 ہزار مزید مکانات اور عمارتوں کو آگ لگنے کا امکان ہے۔

- آگ کی تیزرفتار پیشقدمی نے ایک لاکھ افراد کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ خشک اور شدید آندھیوں کی وجہ سے آگ کی رفتار اور شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

- جنگل کی اس آگ کو Santa Ana نامی تباہ کن آندھیوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور اسی کی مدد سے مسلسل پھیل رہی ہے۔ 

- لاس اینجلس کا 43 کلومیٹر رقبہ آگ میں جل چکا ہے۔

- آتشزدگی کے اس واقعے میں ـ آگ پر قابو نہ پانے کی وجہ سے امریکہ کی ـ وفاقی حکومت کو ناکام قرار دیا جا رہا ہے اور بائیڈن انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

- نومنتخب صدر ٹرمپ کے بیٹے نے دو قدم آگے بڑھ کر کیلی فورنیا کی آگ کو یوکنیر کی جنگ سے جوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یوکرین کی حمایت کر رہی ہے۔

- صدر بائیڈن نے اٹلی کا دورہ ملتوی کر دیا ہے!

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

یقینا یہ بے بسی کی انتہا ہے کہ امریکہ جیسا شیخی باز ملک کے فائر فائٹرز عصر دقیانوس کے ذرائع سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔