اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

8 جنوری 2025

3:09:04 PM
1521273

رہبر انقلاب اسلامی سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

السودانی آج صبح ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے بدھ  کی شام عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔

رہبر انقلاب اسلامی اور السودانی کی ملاقات میں ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان بھی موجود تھے۔

السودانی آج صبح ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی سربراہی میں تہران پہنچے جہاں سعد آباد کمپلیکس میں ایرانی صدر پزشکیان نے ان کا استقبال کیا ۔ اس کے بعد ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ملاقات کی ۔ جس کے بعد انہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔