اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
بدھ

8 جنوری 2025

2:07:37 PM
1521233

عراق کے وزیراعظم ایران پہنچ گئے سعدآباد کمپلکس میں پر تپاک استقبال

عراقی وزیر اعظم شیاع السودانی کی ایران آمد پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،  عراق کے وزیر اعظم شیاع السودانی ایران کے سرکاری دورے پر آج تہران پہنچے جہاں سعدآباد کمپلکس میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اُن کا پر تپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش بھی پیش کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات اور مختلف وفود کی سطحی پر مذاکرات ہوں گے۔

اس دورے کے دوران ایران اور عراق کے مابین باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی ہوں گے۔