اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فلسطینی
محاذ مزاحمت سے وابستہ دونوں عسکری شعبوں نے جنین کیمپ میں منعقدہ مشترکہ پریس
کانفرنس میں کہا کہ محمود عباس کی سرکردگی میں فلسطینی اتھارٹی نے جنین کیمپ کو
پانی، بجلی اور تعلیم سمیت زندگی کی ہر قسم کی سہولت سے محروم کر رکھا ہے۔
انہوں نے فلسطینی حکام سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ
داریاں پوری کریں اور اس کیمپ کے باسیوں کے خلاف ظلم و ستم کا سلسلہ بند کر دیں۔
فلسطینی اتھارٹی کی سیکیورٹی سروسز نے مسلسل
دوسرے ماہ جنین کیمپ کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اب تک اس علاقے میں 8
فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔
القسام اور شہداء الاقصی بریگیڈز نے کہا کہ ہمارے
صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور ہم فلسطینی اتھارٹی کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ ان معاملات کو ایسے
ناقابل واپسی موڑ پر نہ لے کر جائے جس سے
واپسی ممکن نہ ہو اور اس کے نتائج ان کے حق میں اچھے نہ ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔
110