اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

25 اکتوبر 2024

9:46:52 AM
1497964

رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے مقاومت کے عزیز جوانوں کے نام اپنے پیغام میں حزب اللہ لبنان کی انتظامی شوریٰ کے سربراہ جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: حزب اللہ زندہ اور بالندہ ہے اور اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے مقاومت کے عزیز جوانوں کے نام اپنے پیغام میں حزب اللہ لبنان کی انتظامی شوریٰ کے سربراہ جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا: آج بھی حزب اللہ صہیونی ریاست کی ہوسناکیوں کے مقابلے میں لبنان کی طاقتور ترین مدافع و محافظ اور مستحکم ترین ڈھال ہے جس نے قدیم الایام سے لبنان کی تقسیم کو اپنا مقصد قرار دیا تھا۔

حزب اللہ لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ شہید علامہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر رہبر انقلاب کا پیغام:

بسم اللہ الرّحمن الرّحیم

محاذ مقاومت کے عزیز جوانو

جان کی قربانی پیش کرنے والے سید مجاہد جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ شہدائے مقاومت کی صف میں شامل ہو گئے اور ایک اور درخشان ستارے نے راہ قدس میں ہونے والے جہاد کے آسمان کو مزین کیا۔

وہ حزب اللہ کی نمایاں ترین شخصیات میں سے تھے اور اور ہمیشہ سے جناب سید حسن نصراللہ کے ساتھی اور ہمراہ تھے۔ حزب اللہ ان جیسے قائدین کی تدبیر اور شجاعت کے بدولت لبنان کو ایک بار پھر تقسیم اور حصے بخرے ہونے سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہوئی؛ اور غاصب ریاست کے خطرے کو ـ جس کی سنگ دل اور ظالم فوج کسی وقت بیروت تک کو پاؤں تلے روند ڈالتی تھی ـ ناکام بنایا۔ ان اور نصر اللہ کے محور [اور مکتب و محاذ] کے دوسرے کمانڈروں اور مجاہدوں کی شہادت اور فداکاری تھی جس نے لیطانی کے جنوبی علاقوں اور صور اور اس خطے کے دوسرے شہروں کو غصب اور قبضے اور انہیں فلسطین کی غصب شدہ اور مقبوضہ علاقوں سے ملحق کرنے کے خطرے کو ٹال دیا اور اپنی جان و مال اور حزب اللہ کی قابل قدر عزت و آبرو کو لبنان کی ارضی سالمیت کے تحفظ کے لئے میدان میں لایا اور جارح و جرئم پیشہ صہیونی ریاست کو ناکام بنایا۔  

آج نصر اللہ اور صفی الدین جیسے قائدین بظاہر اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی روح اور ان کی قیادت میدان میں حاضر ہے اور لبنان اور اس کے نہتے عوام کا دفاع کر رہے ہیں۔ آج بھی حزب اللہ صہیونی ریاست کی ہوسناکیوں کے مقابلے میں لبنان کی طاقتور ترین مدافع و محافظ اور مستحکم ترین ڈھال ہے جس نے قدیم الایام سے سے لبنان کی تقسیم کو اپنا مقصد قرار دیا تھا۔ دشمن کی کوشش کی ہے کہ لبنان کے لئے حزب اللہ کے فداکارانہ کردار کا انکار کر دے؛ چنانچہ لبنان کے ہمدردوں کو چاہئے کہ وہ اس جھوٹے قول کو اپنی زبان سے جاری نہ ہونے دیں۔

حزب اللہ زندہ اور بالندہ ہے اور اپنا تاریخی کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ بھی ہمیشہ کی طرح قدس کے مجاہدین اور فلسطین پر قابض جرائم پیشہ گینگ کے مقابلے میں مزاحمت میں مصروف مجاہدوں کی مدد کرتی رہے گی۔ بإدن اللہ

میں اپنے عزیز سید جناب صفی الدین کی شہادت پر ان کے محترم خاندان اور اعزہ و اقارب اور پورے محاذ مقاومت میں کے ساتھی مجاہدوں کو تہنیت اور تعزیت پیش کرتا ہوں۔

والسلام علی عباد اللہ الصالحین