اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر
مسعود پزشکیان نے حرکۃ
المقاومۃ السلامی "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت
پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نہ تھکنے والے مجاہد، حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ، جناب یحییٰ السنوار کی خبر ایک طرف سے دنیا بھر کے
حریت پسندوں اور بالخصوص فلسطین کے بہادر عوام کے لئے المناک اور صدمے کا باعث تھی
اور دوسری طرف سے غاصب اور طفل کُش ریاست کے جرائم کے تسلسل کا واضح اظہار بھی تھی۔
شہید یحییٰ السنوار
نے اپنی گراں قدر زندگی کے دوران برسوں تک سفاک صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں
قید و بند کی صعوبتیں جھیل چکے تھے اور اس کے بعد بھی اپنی قابل فخر زندگی کے آخری
لمحے تک بہادری سے لڑتے رہے اور کبھی بھی چین سے نہیں بیٹھے۔
جارحیت کے مقابلے میں اور مقبوضہ سرزمین کے اصل مالکین کو آزادی کا تحفہ دینے
کے لئے جہاد ایک عظیم مشن اور اعلیٰ مقصد ہے جو سورماؤں پر دہشت گردانہ حملوں اور
انہیں منظر سے ہٹانے سے، کبھی رک نہیں جاتا۔
جیسا کہ شہید عزیز ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ نے کہا: "إِذا غَابَ سَيِّدٌ قامَ سَيِّدٌ" (جب ایک سردار رخصت ہوجاتا ہے دوسرا
سردار کھڑا ہو جاتا ہے)، دشمن کو جاننا چاہئے کہ سرداروں، سورماؤں اور کمانڈروں کو
شہید کرنے سے جبر اور قبضے کے خلاف امت
اسلامیہ کی مقاومت میں ہرگز خلل نہیں پڑے گا۔
میں اس دلیر جہاد کمانڈر ککی شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی امام خامنہ ای
(مدظلہ العالی)، غزہ کے مظلوم اور بہادر عوام، اور دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں
کو تہنیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
مسعود پزشکیان