اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق تہران کے مصلیٰ امام خمینی(رح)
میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے، رہبر انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام، مجاہد فی سبیل
اللہ شہید سید حسن نصراللہ، اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے ایران کے میجر جنرل شہید
سید عباس نیل فروشان کی یاد میں مجلس فاتحہ و قرآن خوانی منعقد ہوئی ۔
اس مجلس ترحیم میں رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے
خود بھی شرکت اور قرآن خوانی کی۔
اس مجلس میں مرثیہ خوانوں اور نوحہ خوانوں نے شہید سید حسن نصراللہ کو
خراج عقیدت پیش کیا اور شہدائے کربلا کے لئے عزاداری کا اہتمام کیا۔
مقررین اور مرثیہ خوانوں نے اس مجلس میں صہیونی ریاست کے جرائم کو یزید
کے جرائم سے تشبیہ دی ۔
مجلس کے لاکھوں شرکاء نے "اٹھو وقت جہاد ہے"، اور "لعنت
اللہ علیٰ اسرائیل" کے نعرے لگائے۔
رہبر انقلاب اسلامی کی آمد کے
بعد ڈاکٹر میثم مطیعی نے مجلس پڑھی۔
مجلس اذان ظہرپراختتام پذیر ہوئی جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی، مسلح فورسز کے کمانڈر
انچیف، قائد المقاومۃ العالمیہ، ولی امر مسلمین اور تہران کے امام جمعہ حضرت آیت
اللہ العظمی سید علی حسینی خامنہ ای (مد ظلہ العالی) نے جمعہ کے خطبوں کا آغاز
فرمایا۔
۔۔۔۔۔
110