اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | اسلامی جمہوریہ، حزب اللہ لبنان، عراق کی مقاومت اسلامی اور یمن کی انصار اللہ نے بیروت، تہران، بابل، اور الحدیدہ پر صہیونی حملوں اور اسماعیل ہنیہ، فؤاد شکر، ابو حسن المالکی کی شہادت اور الحدیدہ میں تیل کی تنصیبات کی تباہی کا مشترکہ بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے یہاں ایک ویڈیو کلپ پیش خدمت ہے، دیکھتے ہیں کہ صہیونی ذرائع تل ابیب میں رکی ہوئی سانسوں اور جان لیوا انتظار کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
ویڈیو کلپ کا ترجمہ:
اینکر کہتی ہے:
اسرائیل میں سب جانتے ہیں کہ ایران اور محور مقاومت جواب دیں گے۔
جو سوال یہاں اسٹوڈیو میں بھی اور معاشرے میں پوچھا جاتا ہے کہ یہ جواب کس وقت دیا جائے گا؟ لیکن اسرائیل میں کوئی بھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ جواب کب دیا جائے گا۔
تجزیہ کار-1:
ایک پوری ریاست کا سانس ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے اور ان کے حملے کا انتظار کر رہی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ حزب اللہ اور ایران حملہ کریں گے، ہم کیوں بیٹھے ہیں اور منتظر ہیں جبکہ لاکھوں [صہیونی] باشندے اپنے ملک! میں پناہ لئے ہوئے ہیں؟! اس صورت حال میں، اس جنگ میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔
تجزیہ کار-2:
مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حزب اللہ انتقامی کاروائی کے لئے پر عزم ہے۔ اسرائیل میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وہ کسی اعلی اہلکار کو نشانہ بنائیں گے، اسی بنا پر یہ ایک حادثاتی مسئلہ نہیں ہے کہ سیکورٹی اداروں کے اجلاس، کابینہ کے اجلاسوں کی طرح، وزارت دفاع کی عمارت کی چوتھی زیر زمین منزل میں منعقد ہو رہے ہیں۔
تجزیہ کار-3:
اگر طے ہوتا کہ ہمارے خطے کے راہنماؤں کو تمغے دیئے جائیں تم میں انہیں [امام] خامنہ ای، [سید حسن] نصراللہ اور [یحیی] سنوار کو دے دیتا۔ جنہوں نے ابھی تک عمل میں نہ آنے والی دھمکی سے اسرائیل کو نابود کرکے رکھ دیا ہے اور 90 لاکھ اسرائیلیوں کے درمیان خوف و ہراس، افسردگی اور وحشت میں جینے پر مجبور کر دیا ہے تاکہ وہ ضرب سہنے اور حملہ برداشت کرنے کی تیاری کریں! انہوں نے ایک ناک آؤٹ کر دینے والا وار کرکے ہم پر نفسیاتی فتح حاصل کی اور "مشرق وسطی" کی طاقت [اسرائیل] کو تباہی کے پاتال میں اتار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110