اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

30 جولائی 2024

3:58:37 PM
1475345

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے پاکستانی علاقے "پاراچنار" کے شیعوں کے قتل پر مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے ایک بیان جاری کرکے پاکستان کے علاقے پاراچنار کے شیعوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

بسم اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

"وَمَن یَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِیهَا وَغَضِبَ اللّهُ عَلَیْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِیمًا؛ 

اور جو کسی مسلمان کو جان بوجھ کرقتل کرے تو اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ اس پر غضب ناک ہو گا اور اس پر لعنت کرے گا اور اس کے لئے بہت بڑا عذاب مہیا فرمائے گا"۔

  (النساء - 93)  

ایک بار پھر پاکستان کے ضلع کرم (پاراچنار) میں شیعیان اہل بیت(ع) کی مظلومانہ شہادت نے دنیا بھر کے شیعیان اہل بیت(ع) پاکستان کے مسلمانوں کے دلوں کو غمگمین و اندوہگیں کردیا۔ اس اقدام سے ـ جو تکفیری ٹولوں کے ہاتھ انجام پایا، اور اس کے نتیجے میں 35 شیعہ شہید اور 160 زخمی ہوئے، ـ ایک بار اس علاقے کے شیعوں کی مظلومیت کو آشکار کردیا، اور ایسے اقدامات کو اس بات کا باعث بننا چاہئے کہ عالمی برادری پہلے سے زیادہ، تکفیری دھاروں کی شناخت اور اس کے خلاف سنجیدہ اقدامات کی منصوبہ بندی کرے۔ 

بے شک، علاقائی اور قومی جھگڑوں کے خاتمے  اور تکفیریت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسلامی وحدت و یکجہتی کے لئے کوشش، ان مسائل میں سے ہے جن پر پاکستانی مسلمانوں اور عالمی برادری کی کوششوں کو، زیادہ سے زيادہ، مرکوز ہونا چاہئے۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ان تکفیری اقدامات کی شدید مذمت کرتی ہے، شہداء کے پسماندگان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، اور پاکستان کے مسلمانوں اور پیروان اہل بیت(ع) کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان جھڑپوں کے شہداء کے لئے اللہ تعالیٰ سے رحمت و مغفرت کی التجا کرتی ہے۔

نیز اہل بیت(ع) اسمبلی تکفیری اور دہشت گرد دھاروں کے خلاف اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، اس قتل و غارت میں ملوث عناصر سے نمٹنے اور علاقے کے شیعیان اہل بیت(ع) کی جان و مال کے تحفظ کے لئے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔

 

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

24 محرم 1446ھ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110