اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

6 فروری 2023

6:04:42 PM
1344135

شام اور ترکیہ کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے ترکیہ اور شام کی حکومتوں اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے دوست، ہمسایہ اور برادر مسلمان ممالک ترکیہ اور شام میں پیش آنے والے زلزلے کی بعض علاقوں میں وسیع اور خوفناک تباہ کاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انقرہ اور دمشق کی حکومت اور ان ممالک کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔

اسلامی جہموریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی حکومت ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرین کے لئے ہرممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں سے ایران کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور ضرورت پڑنے پر ایران دونوں ہی ملکوں کی ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ شام اور ترکیہ میں آنے والے شدید زلزلے سے دونوں ممالی میں مجموعی اموات 1472 ہو گئیں جبکہ ایک بڑی تعداد ابھی بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔

ترکیہ میں آئے زلزلے سے اموات کی تعداد 1014 ہو گئی ہے۔ شام میں زلزلے سے اموات 592 سے زائد جبکہ زخمیوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

زلزلے سے ترکیہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 5383 تک جا پہنچی ہے جبکہ 1710 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گۓ ہیں۔

زلزلے کے بعد غازیانتپ اور حاطے ایئر پورٹ پر سول پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242