اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

3 دسمبر 2022

6:28:19 PM
1328337

ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے بغداد کی کوششیں جاری

ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کے لیے بغداد کی کوششیں جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے ایک رکن پارلیمنٹ نے گزشتہ ہفتے ملک کے وزیر اعظم کے حالیہ تہران دورے کی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ریاض اور تہران کے درمیان ثالثی کے لیے بغداد کی کوششوں کو جاری رکھنے کی خبر دی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ میں قانون کی حکمرانی کے اتحاد کے نمائندے مہند الخزرجی نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے گزشتہ ہفتے کے دورہ ایران کی اہم کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ السودانی نے اپنے سفر میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مسلسل ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں عراق کی کوششوں کے فریم ورک پر تاکید کی۔

"المعلومہ" نیوز سائٹ کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ السودانی کا تہران دورہ ایسی صورت میں بہت اہم سیاسی اور عسکری جہتوں کا باعث بنا جب خطے کے تمام ممالک کو امن کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ بین الاقوامی تعاون کے ذریعے استحکام کے حصول اور کشیدگی میں کمی کی جانب السوڈانی اقدامات، خطے کو جنگ کی طرف لے جانے سے روکیں گے۔

عراق کے اس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بغداد اور تہران کے درمیان مشترکہ تعاون خطے میں استحکام پیدا کرے گا اور اس سمت میں عراقی حکومت کی کارکردگی کی تصدیق کرے گا۔

الخزرجی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم السودانی نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں غیر جانبداری کی پالیسی اپنانے اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان قربت کے حصول پر تاکید کی تاکہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے کے ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242