اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

29 نومبر 2022

2:09:15 PM
1327228

صدر رئیسی کی قطر کی ورلڈ کپ کیلئے اچھی میزبانی کی تعریف

صدر رئیسی نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی پیروی کرنے کی کوششوں پر زور دیا تاکہ معاہدوں کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر مملکت نے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی پر قطر کی تعریف کی ہے جسے انہوں نے اچھا قرار دیا اور بین الاقوامی مقابلوں کے دوران اسلامی اقدار کے احترام کے لیے اس ملک کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بات علامہ سید ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعلقات کا ذکر کیا۔

صدر رئیسی نے دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کی پیروی کرنے کی کوششوں پر زور دیا تاکہ معاہدوں کے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں۔

قطر کے امیر نے اپنی طرف سے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو دوستانہ اور برادرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوحہ ان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

انہوں نے ان معاہدوں پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جو دونوں فریقوں نے اپنے تعاون کو بڑھانے کے لیے کیے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242