اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

29 نومبر 2022

2:07:43 PM
1327227

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

سپاہ پاسداران نے منگل کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فورس کے انٹیلی جنس یونٹ نے اس ایجنٹ کو خلیج فارس کے ساحل پر بندر لنگہ سے گرفتار کیا ہے جو صوبہ ہرمزگان کے مغرب میں واقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جب وہ ملک کے جنوبی شہر بندر لنگہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

سپاہ پاسداران نے منگل کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فورس کے انٹیلی جنس یونٹ نے اس ایجنٹ کو خلیج فارس کے ساحل پر بندر لنگہ سے گرفتار کیا ہے جو صوبہ ہرمزگان کے مغرب میں واقع ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایجنٹ خلیج فارس کی ایک "رجعت پسند ریاست" کی انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کر رہا تھا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ایجنٹ بندر لنگہ میں عدم تحفظ کے بیج بونے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242