اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

26 نومبر 2022

6:31:51 PM
1326422

اسرائیل پر عصائے موسیٰ کا وار، سکون سے بیٹھنے نہیں دیں گے

عصائے موسیٰ نامی ہیکروں کے گروپ نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں بدھ کو ہوئے دو دھماکوں میں سے ایک دھماکے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج کو ہیک کرکے آن لائن جاری کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گزشتہ بدھ کو بیت المقدس میں رپموٹ کنٹرول کے ذریعے دو دھماکے کئے گئے تھے جن میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا تھا۔

سیکورٹی انفارمیشن نیوز اخبار کے حوالے سے مہر نیوز نے بتایا ہے کہ عصائے موسیٰ نے اسرائیل کی ایک سیکورٹی ایجنسی کی نگرانی کرنے والے کیمروں کو ہیک کر لیا ہے اور دھماکے کا ایک ویڈیو فوٹیج بھی جاری کر دیا ہے۔

صیہونی حکام نے اس ویڈیو فوٹیج کی تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے ہیک کرنے کے پیچھے عصائے موسی نامی گروپ کا ہاتھ ہے۔

اس گروہ نے فارسی زبان میں ایک ٹوئٹ میں اسرائیل کو خطاب کرتے ہوئے لکھا کہ اب تمہیں سکون سے بیھٹنے نہیں دیں گے۔

کچھ با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ عصائے موسی نامی ہیکروں کے گروپ نے اس سے پہلے بھی اسرائیل کی کچھ اہم سائٹوں کو ہیک کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242