اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

26 نومبر 2022

6:22:42 PM
1326406

یمنی فوج کا سینئر کمانڈر جاں بحق

یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے خبر دی ہے کہ انصار اللہ کے پولٹ بیورو کے چیف مہدی المشاط کے بھائی محمد المشاط شہید ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد المشاط جنگ کے محاذ پر زخمی ہوگئے تھے۔ سعودی عرب اور اس کے کرایہ کے ایجنٹوں سے تحریک انصار اللہ اور یمن کے عوام کی جنگ جاری ہے۔

محمد المشاط 43 سال کے تھے اور وہ تحریک انصار اللہ کے سینیئر کمانڈروں میں شمار ہوتے تھے۔

یمن پر سعودی عرب نے 2015 سے جنگ مسلط کر رکھی ہے اور طاقت کے زور پر یمن کے اندر سیاسی محاذ پر اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کروانا چاہتا ہے تاہم یمن کے عوام سعودی عرب کی اس کوشش کو مسلسل ناکام بنا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242