اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

18 نومبر 2022

9:07:26 AM
1324147

غزہ کی ایک عمارت میں آگ لگی، 21 جاں بحق، سوگ کا اعلان

فلسطینی خبر رساں ذرائع نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیہ کیمپ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غزہ کے جبالیا کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

فلسطین کے طبی ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شمالی غزہ میں ہسپتال کا کہنا ہے کہ 21 افراد کے جنازوں کو لایا جا چکا ہے جن میں سات بچے بھی شامل ہیں۔

اس افسوسناک واقعے میں ہونے والے جانی نقصانات پر فلسطینی اتھارٹی نے جمعہ کے روز عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲