اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

15 نومبر 2022

6:13:06 PM
1323457

ترکیہ نے شامی باشندوں پر پانی بند کر دیا

شام کی حکومت نے ملک میں موجود جارح ترک فوج اور اسکے ہمنوا دہشتگردوں کی طرف سے الحسکہ اور اسکے مضافاتی علاقوں کا پانی بند کرنے کے اقدام کو ایک جنگی جرم قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکیہ کی جارح فوج اور اسکے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے گزشتہ دو ماہ سے الحسکہ شہر کے رہائشی علاقوں کا پانی بند کر رکھا ہے جس کے باعث علاقے کے تقریبا دس لاکھ شہری پانی کی کمی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ترکیہ کا یہ اقدام سوائے ڈرٹی گیم اور ایک غیر انسانی عمل کے، کچھ نہیں ہے۔

شامی وزارت خارجہ کے ٹوئیٹ میں مزید آیا ہے کہ عام شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور بوڑھوں جیسے سماج کے کمزور عناصر پر بار بار پانی بند کرنا ایک جنگی جرم اور خلاف انسانیت عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲