اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

15 نومبر 2022

5:54:00 PM
1323434

کشمیر میں شدید برفباری، قومی شاہ راہ پر ٹریفک معطل

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں شدید برفباری کے نتیجے میں سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر صبح ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شدید برفباری کے نتیجے میں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر چٹانیں کھسک جانے کی وجہ سے پیر کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔

ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر پیر کی صبح رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں چٹانیں کھسک آئیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی۔

واضح رہے کہ قومی شاہراہ وادی کے شہریوں کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے بند ہونے سے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲