اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

12 نومبر 2022

7:51:27 PM
1322493

سفیر ایران ڈاکٹر ایرج الہی نے مولانا کلب جواد نقوی کی عیادت کی

ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی کی ان کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے امام جمعہ مولانا کلب جواد نقوی کی ان کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی ۔ان کے ساتھ آقائی حسین بامیری اور آقائی مہدی خراسانی بھی مولانا کی عیادت کے لئے ان کے گھر پہونچے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ایرج الہی حال ہی میں بطور ایرانی سفیر دہلی تشریف لائے ہیں ۔سفیر ایران لکھنؤ میں ایک پروگرام میں تشریف لائے تھے۔
ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الہی نے مولانا کلب جواد نقوی کی مزاج پرسی کی اور مسلمانوں ،خصوصاً شیعوں کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا ۔اس ملاقات میں علی زیدی چیئرمین شیعہ وقف بورڈیوپی، مولانا سید رضا حیدر زیدی مدیر حوزہ علمیہ حضرت دلدار علی غفران مآبؒ،مولانا نثار احمد زین پوری،مولانا اصطفیٰ رضا ،مولانا رضا حسین رضوی،پروفیسر ماہ رخ مرزا،مولانا عادل فراز نقوی ،مولانا قمر الحسن ،عمیل شمسی ،عمران نقوی،مجلس علمائے ہند کے اراکین اور تجارت سے وابستہ افراد بھی موجود رہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲