اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

27 اکتوبر 2022

2:33:33 AM
1317606

شیراز کے حرم مطہر پر داعش کا حملہ، ۱۳ زائر شہید اور ۲۱ زخمی+ تصاویر

ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ المعروف شاہ چراغ کے حرم میں زائرین پر دہشتگردانہ حملہ ہوا، جس میں 13 زائرین کی شہادت واقع ہوئی جبکہ 21 زائرین زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ فارس کے مرکز شیراز میں واقع امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ المعروف شاہ چراغ کے حرم میں زائرین پر دہشتگردانہ حملہ ہوا، جس میں 13 زائرین کی شہادت واقع ہوئی جبکہ 21 زائرین زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے مزار کے اندر شبستان امام خمینیؒ میں داخل ہونے کے بعد زائرین پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ گورنر فارس کے سیاسی، سکیورٹی اور سماجی امور کے معاون اسماعیل محبی پور نے کہا ہے کہ حضرت شاہ چراغ کے مقدس مزار پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا، مغرب کی اذان کے ساتھ ہی مسلح دہشت گرد امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظمؑ کے مزار میں داخل ہوا اور اس نے زائرین پر کلاشنکوف ہتھیاروں سے گولیاں برسائیں۔

محبیٰ پور نے کہا کہ اس دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں اب تک 13 زائرین شہید اور 21 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شاہ چراغ کے مقدس مزار کی طرف جانے والی سڑکوں پر جمع ہونے سے گریز کریں، تاکہ امدادی کارروائیوں میں آسانی ہو۔ صوبہ فارس کے پولیس کمانڈر سردار حبیبی نے کہا کہ دہشتگرد باب الرضا کے داخلی دروازے سے داخل ہوا اور اس نے خادموں پر گولی چلائی اور پھر مزار میں داخل ہو کر زائرین پر فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ جواب میں تیزی سے رسپانس فورسز نے مداخلت کی اور دہشت گرد کو گولی سے زخمی کر دیا اور گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲