اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

26 اکتوبر 2022

3:01:39 PM
1317368

سوشل میڈیا کے صارفین نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک سے ہندوستان کا کوہ نور ہیرا واپس کئے جانے کی درخواست کی ہے۔

ہندوستان ایک عرصے سے ایک سو پانچ قیراط کے انسٹھ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کے اپنے کوہ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے جو ملکہ برطانیہ کے تاج میں لگا ہوا ہے۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سوشل میڈیا کے صارفین نے رشی سونک کے برطانیہ کا وزیر اعظم بننے پر اپنے پہلے ردعمل میں کوہ نور ہیرا ہندوستان کو واپس کئے جانے کی درخواست کی ہے جسے لوٹ کر ہندوستان سے برطانیہ پہنچا دیا گیا تھا۔ رشی سونک برطانیہ کے پہلے ہندوستانی نژاد وزیراعظم ہیں۔

ہندوستان ایک عرصے سے ایک سو پانچ قیراط کے انسٹھ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کے اپنے کوہ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہے جو ملکہ برطانیہ کے تاج میں لگا ہوا ہے۔ برطانیہ کی رائل سوسائیٹی کے کہنے کے مطابق یہ متنازعہ ہیرا سن اٹھارہ سو انچاس میں لاہور معاہدے کی ایک شق کے تحت آخری گیارہ سالہ دور شہنشاہیت میں ملکہ وکٹوریہ کو پیش کیا گیا تھا۔

انیس سو سینتالیس میں ہندوستان کی آزادی کے بعد سے یہ ملک ہمیشہ کوہ نور ہیرے کو واپس کئے جانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ملکہ الیزا بیتھ کی موت کے وقت بھی ہندوستان کے سوشل میڈیا کے صارفین نے کوہ نور ہیرے کو ہندوستان کو واپس کئے جانے کی کمپین چلائی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲