اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

20 اکتوبر 2022

5:25:44 PM
1315636

فرانسیسی کمپنی داعش کی مالی مددگار نکلی، 10 ملین ڈالر فراہمی کا اعتراف

شام میں جاری بحران کے دنوں میں فرانسیسی سیمنٹ ساز کمپنی لافارج نے داعش کو 10 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی، لافارج کے خلاف امریکہ میں مقدمہ قائم

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق شام میں خانہ جنگی کے ایام میں ایک فرانسیسی کمپنی لافارج نے داعش اور النصرہ فرنٹ کو 10 ملین ڈالر فراہم کئے تھے

رپورٹ کے مطابق لافارج نے 2013 اور 2014ء میں داعش اور النصرہ فرنٹ کو اس وقت 10 ملین ڈالر فراہم کئے جب داعش لوگوں کو اغوا اور قتل و غآرت کا بازار گرم کر رہی تھی۔ لافارج نے کمپنی پلانٹ کو بند ہونے سے روکنے اور اپنے مقابلے کی دوسری کمپنیوں کو میدان سے نکالنے کےلئے داعش کویہ رقم فراہم کی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لافارج نے صرف اپنی کمپنی کا پلانٹ چالو رکھنے کےلئے ہی یہ رقوم داعش کو نہیں دیں بلکہ وہ اس کام سے اپنی کمپنی کے منافع کو بھی بڑھانا چاہتی تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیاکہ ترکی میں لافارج کمپنی کے نمائندوں اور داعشیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے جن کے تحت داعش نے کمپنی ملازمین کو ترکی سرحد کے نزدیک لگے سیمنٹ پلانٹ میں کام کرنے کےلئے خصوصی تحریری اجازت نامہ جاری کئے تھے۔

لافارج کمپنی نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ اس نے داعشی ایجنڈا کی ترویج اور پرتشدد کاروائیوں میں مدد کےلئے داعش کو مدد فراہم نہیں کی تھی بلکہ وہ صرف اپنا پلانٹ بند ہونے سے بچانا چاہتی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لافارج نے داعش کو رقوم کی فراہمی کو قبول کرتے ہوئے موقف اپنایا کمپنی میں یہ کام انفرادی طور پر انجام دیا گیا ہے، کمپنی نے ایسا کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی اور جو منیجر اورعملہ کے افراد اس کام میں شامل تھے، ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یہ کمپنی امریکہ اور دنیا کے دوسرے ممالک میں بڑے بڑے منصوبوں کی تعمیر میں شراکت دار ہے۔ اس کمپنی نے نیویارک میں بہت ہائی پروفائل پروجیکٹس جیسے میٹ لائف سٹیدیم کی تعمیر، ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تعمیر بھی کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲