اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

9 اکتوبر 2022

9:04:55 PM
1312126

ہفتۂ وحدت کی مناسبت سے سیرت نبویؐ پر ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جائےجس سے غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہو: مولانا کلب جواد نقوی

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت منانے کی اپیل کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت منانے کی اپیل کی ۔
مولانانے کہاکہ بارہ ربیع الاول سے لے کر ۱۷ ربیع الاول تک حضرت رسول خداؐ کی ولادت کا جشن منایا جاتاہے اس لئے اس ہفتہ کو ’’ہفتۂ وحدت ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتاہے ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے تمام تر فقہی و مسلکی اختلافات کو بھلاکر ذات رسالت مآبؐ پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور عالمی سطح پر استعماری طاقتوں کو ملّی یکجہتی اورقومی اتحاد کی طاقت بارور کرانے کی پوری کوشش کی جائے ۔مولانا نے کہاکہ اس پورے ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ ’’سیرت نبویؐ‘‘ پر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پرتعلیمات آنحضرتؐ کو عام کرنے کی سعی کی جائے ۔دیگر اقوام و مذاہب کو سیرت کے پروگراموں میں مدعو کریں تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ حاصل ہوسکے ۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے جلوسوں میں امن اور نظم کو پیش نظر رکھیں ۔خاص طورپربرادران وطن کو حضرت رسالت مآبؐ کی شخصیت اور ان کے کارناموں سے باخبر کرتے رہیں تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲