اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

2 اکتوبر 2022

12:38:56 PM
1309776

پرچم حضرت امام حسین علیه‌ السلام پوپ فرانسس کے ہاتھوں میں نظر آیا

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حضرت امام حسین علیه‌ السلام کے حرم کے متولیوں نے کل رات ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کو حضرت امام حسین علیه‌ السلام کا پرچم دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت امام حسین علیه‌ السلام کے حرم کے متولیوں نے یہ اقدام مختلف مذاهب و ادیان کے مابین بھائی چارہ اور باہمی امن و رواداری کا ماحول پیدا کرنے کے لئے کیا۔

حضرت امام حسین علیه‌ السلام کے حرم کے ایک متولی نے کہا کہ گزشتہ سال پوپ فرانسس نے نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی سے ہونے والی ملاقات میں کہا تھا کہ وہ ائمه اطهار علیهم‌ السلام خاص طور سے حضرت امام حسین علیه‌ السلام کو دل سے چاہتے ہیں اور ان کیلئے خاص عزت و احترام کے قائل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے عراق کے اعلی حکام سے ملاقات کے بعد نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کی قیامگاہ پر ان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

پوپ فرانسس نے اس موقع پر کہا تھا کہ آیۃ اللہ سید علی سیستانی کے دلنشین رویے اور ان کے الفاظ نے مجھے بہت متاثر کیا۔ انھوں نے کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی نے میرا بڑا احترام کیا اور مجھے بہت عزت دی، جو میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ آیۃ اللہ سیستانی کی اس بات نے مجھے بہت متاثر کیا کہ وہ میرے استقبال کے لیے اٹھ کر آئے اور اسی طرح وہ الوداع کہنے کے لیے بھی اٹھ کر آئے۔

یاد رہے کہ عراق کے سفر پر جانے سے پہلے ایک ویڈیو پیغام میں پوپ نے کہا تھا کہ وہ امن کے پیغام کے ساتھ عراق کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کا مقصد امن اور بھائی چارے کا پیغام دینا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242