اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

20 ستمبر 2022

5:17:14 PM
1306756

ملکہ کی آخری رسومات پر 67 افراد کو کیوں کیا گیا گرفتار؟

برطانوی پولیس کے مطابق، ملکہ کی آخری رسومات کے موقع پر ہونے والے پروگراموں کے دوران سڑسٹھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی پولیس کے مطابق ان افراد کو ویسٹ منسٹر ہال اور محل کے قریب حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید تفصیلات دینے سے گریز کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ چند دن کے دوران برطانیہ کے سماجی اداروں کے ارکان اور سلطنت کے مخالف کارکنوں کو محض اس لئے گرفتار کیا گیا کہ یہ لوگ سفید کاغذ یا خالی پلے کارڈ ہاتھ میں لیکر ملکہ کے موت پر ہونے والے اجتماعات میں شریک ہوئے تھے۔ ان افراد کو خبردار کیا گیا تھا کہ پلے کارڈ پر سلطنت کے خلاف کچھ بھی لکھنے سے گریز کریں۔

برطانیہ کی پولیس کے مطابق، ملکہ کی آخری رسومات کے پروگراموں کی حفاظت، پولیس کے سات ہزار کارکن اور فوج کے تین ہزار کارکنوں کے ذمے کی گئی تھی۔

ملکہ الیزابتھ دوم کی موت آٹھ ستمبر کو ہوئی تھی اور جنازے کی رسومات دس دن تک جاری رہیں۔ انہیں شاہی قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں ان کے والد، ماں اور بہن کی قبریں واقع ہیں۔

تہتّر سالہ چارلز نے اب ان کی جگہ برطانیہ کی سلطنت سنبھال لی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں بادشاہ کے تعین میں کسی بھی کمیٹی یا عوامی انتخابی ادارے کا عمل دخل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242