اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

19 ستمبر 2022

2:14:46 PM
1306401

چھٹی اربعین علمی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

کربلا اسٹڈی اینڈ ریسرچ سینٹر نے چھٹی اربعین علمی کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق "کربلا اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر" کی انتظامیہ نے چھٹی اربعین بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 اس اعلان کی بنیاد پر یہ کانفرنس جمعرات اور جمعہ 23 اور 24 ستمبر 2022ء کو منعقد ہوگی۔

زیارت اربعین علمی و بین الاقوامی کانفرنس ہر سال کربلا اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کی طرف سے عراقی یونیورسٹیوں اور غیر ملکی علمی معاشروں کے باہمی اشتراک سے یوم اربعین سے پہلے منعقد کی جاتی تھی۔ تاہم اس سال عراق کے سیاسی حالات کی وجہ سے اس چھٹی کانفرنس کے انعقاد کا اہتمام بروقت نہیں ہو سکا۔ لہذا اس سال یوم اربعین کے پانچ بعد منعقد کی جا رہی ہے۔

اس چھٹی علمی و بین الاقوامی کانفرنس کا موضوع "اربعین؛ راستے کا استحکام اور ہویت کی شناخت" انتخاب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ "کربلا اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر کو روضہ امام حسین علیہ السلام کا تحقیقی بازو سمجھا جاتا ہے اور اس میں وسیع طور پر علمی، تحقیقاتی، اشاعتی اور ثقافتی فعالیتیں انجام پاتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242