اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر
بدھ

14 ستمبر 2022

5:38:56 PM
1305689

امریکہ میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ

امریکہ میں افراط زر کی شرح میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں کرائے، مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت محنت نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ایسی حالت میں ہو رہا ہے کہ امریکی اقتصادی ماہرین افراط زر کی شرح میں کمی آنے کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست میں ختم ہونے والے اقتصادی سال میں مختلف قسم کی اشیا کی قیمتوں میں آٹھ اعشاریہ تین فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

امریکہ میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ایسی حالت میں جاری ہے کہ امریکی معاشرہ مہنگائی کی مار برداشت کرنے کی اپنی توانائی بالکل کھو چکا ہے جس سے اس ملک میں معاشی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242