اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

3 ستمبر 2022

5:07:31 PM
1302937

ایران کے ساتھ سمجھوتہ بہترین آپشن ہے، امریکی ذرائع

امریکی وزارت خارجہ کے ذرائع نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کو بائیڈن انتظامیہ کے لیے بہترین آپشن قرار دیا ہے۔

نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ کے لیے ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرلینے سے اچھا کوئی اور آپشن موجود نہیں ہے ۔

مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ ہم، ایران کی ایٹمی تنصیبات میں یورنیئم کی افزودگی کے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں بھی تہران کے ساتھ تعاون پر زور دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے یورپی یونین کی تجاویز کا جواب ایران نے سولہ اگست کو بھجوادیا تھا جبکہ امریکہ نے ایک ہفتے سے زائد عرصے کے بعد چوبیس اگست کو اپنے جواب سے آگاہ کیا تھا۔

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کی غرض سے مذاکرات کا تازہ دور چاراگست کو ویانا میں شروع ہوا تھا اور آٹھ آگست تک جاری رہا۔

مذاکرات کے اس دور میں یورپی یونین کے خارجہ امور کے نائب سربراہ انریکے مورا کی جانب سے کچھ تجاویز سامنے آئی تھیں جن کا جواب ایران نے پہلے ہی دے دیا ہے۔