اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

1 اگست 2022

2:07:04 PM
1278893

مجالس عزا سنت انبیاء کے مطابق ہیں: مولانا کلب جواد

مولانا نے ذکر حسینؑ اور مجلس عزا کی اہمیت اور عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجلسیں عین دین ہیں۔اللہ نے عرش پر مجلس حسین برپا کی ہے۔ انبیا نے مصیبت امام حسین ؑپر گریہ کیا ہے ۔خود رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے شہادت امام حسین ؑ کی خبر دی ہے اور اپنے فرزند کی مصیبت پر گریہ فرمایا ہے۔اس لئے ان مجلسوں کو بدعت نہ سمجھا جائے بلکہ یہ سنت انبیا کے مطابق ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام باڑہ غفران مآب میں ماہ محرم الحرام کی دوسری مجلس کو خطاب کرتے ہوئے مولانا سید کلب جواد نقوی نے عزاداری اور ذکرامام حسینؑ کی عظمت کو بیان کیا۔

مولانا نے کہا کہ ہماری عزاداری کو ریاکاری سے پاک ہونا چاہئے۔ ہروقت ہمارے پیش نظر یہی رہے کہ اللہ اور اہلبیتؑ ہماری عزاداری کو قبول کرلیں کیونکہ جب تک وہ سند قبولیت نہیں دیں گے ہمارا کوئی عمل اللہ کی بارگاہ میں قابل قبول نہیں ہوگا۔میدان عمل میں حسن نیت شرط قبولیت ہے کثرت عمل نہیں۔ مولانا نے ذکر حسینؑ اور مجلس عزا کی اہمیت اور عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجلسیں عین دین ہیں۔اللہ نے عرش پر مجلس حسین برپا کی ہے۔ انبیا نے مصیبت امام حسین ؑپر گریہ کیا ہے ۔خود رسول اسلام صلی اللہ علیہ و الہ و سلم نے شہادت امام حسین ؑ کی خبر دی ہے اور اپنے فرزند کی مصیبت پر گریہ فرمایا ہے۔اس لئے ان مجلسوں کو بدعت نہ سمجھا جائے بلکہ یہ سنت انبیا کے مطابق ہیں۔

مجلس کے آخر میں مولانا نےمدینہ سے امام حسینؑ کے سفر کے واقعہ کو بیان کیا ۔ ساتھ ہی امام کے کربلا میں ورود اور ام المومنین حضرت ام سلمہ ؐ کی روایت کے ذریعہ شہادت امام حسینؑ کی پیشین گوئی کو بھی بیان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲