اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

7 جولائی 2022

5:22:11 PM
1273414

امت اسلامیہ کے اتحاد میں امام باقر علیہ السلام کے کردار پر انگریزی زبان میں ویبینار

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے امت اسلامی کے اتحاد میں امام محمد باقر علیہ السلام کے کردار پر انگریزی زبان میں ایک ویبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے انگریزی زبان میں امام علیہ السلام کے بارے میں ایک ویبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباس علی براتی اور حوزہ علمیہ و یونیورسٹی کے اساتذہ کی موجودگی میں امت اسلامی کے اتحاد میں امام باقر علیہ السلام کے کردار کے موضوع پر یہ ویبینار بین الاقوامی فضا میں منعقد ہوگا۔ اس ویبینار میں نمیبیا میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین ابوالفضل صبوری اور یورپ اور افریقہ میں سرگرم مبلغین بھی شرکت کریں گے۔
اس ویبینار کے اینکر بین الاقوامی سطح کے ماہر جناب شفیعی صاحب ہوں گے۔
یہ ویبینار جمعرات 7 جولائی 2022 کو ایران کے وقت کے مطابق 18:00 بجے منعقد ہوگا۔
اس ویبینار میں براہ راست شمولیت حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لینک کے ذریعے اپارات ویب سائٹ پر رجوع کیجیے۔
https://www.aparat.com/ahlulbayt_world_assembly
مذکورہ چینل پر براہ راست نشر ہونے کے لیے اس ویبینار کو ریکارڈ کر کے ولایت عالمی نٹ ورک پر بھی نشر کیا جائے گا اور ابنا نیوز ایجنسی میں بھی اس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

...........
242