اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
پیر

16 مئی 2022

8:59:12 AM
1257931

نیٹو یوکرین کی لامحدود مدد پر متفق، روس کا اسکے نتائج کی بابت انتباہ

نیٹو نے ایسی حالت میں یوکرین کو لامحدود عسکری امداد کا عہد کیا ہے کہ روس نے انتباہ دیا ہے کہ یوکرین کو مسلح کرنے سے بین الاقوامی سکورٹی خطرے میں پڑ جائے گي۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اتوار کو برلن میں نیٹو کے رکن ملکوں کی میٹنگ کے بعد جرمن وزیر خارجہ انالینا بائرباک نے کہا کہ نیٹو اس وقت تک یوکرین کو عسکری امداد فراہم کرتا رہے گا جب تک اسےروس کو فوجی کاروائي سے پیچھے ہٹانے کے لئے ضرورت پڑے گی۔

بائرباک نے کہا کہ جب تک یوکرین کو اپنے دفاع کے لئے ہماری قومی امداد کی خاص طور پر عسکری امداد کی ضرورت ہے ہم اس میں ذرا بھی ڈھلائی نہ برتنے پر متفق ہیں۔

نیٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا، ”اتحاد کا ہر رکن اس جنگ کو جلد سے جلد ختم کرانا چاہتا ہے۔ ہم یوکرین کو سکورٹی امداد فراہم کرنے، روس پر جب تک ضروری ہوگا سفارتی دباو اور اپنی پابندیاں جاری رکھنے پر متعہد ہیں۔ “

نیٹو نے ایسے وقت میں یوکرین کو بڑے پیمانے پر عسکری امداد پر تاکید کی ہے کہ امریکہ میں روس کے سفیر نے انتباہ دیا ہے کہ مغرب کی طرف سے یوکرین کو مسلح کئے جانے سے بلاواسطہ طور پر یورپ سمیت عالمی سکورٹی خطرے میں پڑ جائے گي۔

روس کے سفیر اناتولی اینتونوف نے اس سے پہلے اتوار کو کہا کہ ماسکو کیف کی امداد کرنے والوں سے اپیل کرتا ہے کہ یوکرین میں خونخرابہ روکیں اور اپنے اعمال کے نتائج کے بارے میں سوچیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242