اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
منگل

12 اپریل 2022

2:51:47 PM
1247303

ایران کے اعلیٰ حکام نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی

رہبر انقلاب نے کہا کہ عہدیداروں کے اقدامات پر تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن تنقید پر امید اور شکوک و شبہات سے پاک ہونی چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے آج بروز منگل کو رمضان المبارک کے موقع پر حکومت کے عہدیداروں سے ایک ملاقات کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی منصوبہ بندیوں کو جوہری مذاکرات کے نتائج پر بالکل منحصر نہ کریں تا کہ اگر مذاکرات کے نتائیج مثبت، نیم مثبت یا کہ منفی ہو تو آپ کے کام پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری مذاکرات میں بھی معاملات ٹھیک چل رہے ہیں، اور مذاکراتی ٹیم، صدر اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل اور دیگر اراکین، فیصلے کر رہے ہیں اور آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہماری مذاکراتی ٹیم نے اب تک فریقین کی جبر اور لالچ کے سامنے مزاحمت کی ہے اور انشاء اللہ یہ جاری رہے گی۔

رہبر انقلاب نے کہا کہ عہدیداروں کے اقدامات پر تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن تنقید پر امید اور شکوک و شبہات سے پاک ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میدان کے بیچوں بیچ اور فرسٹ لائن میں کھڑا ہونے والے پر شک نہیں کرنا ہوگا۔ البتہ میں نے تمام حکومتوں میں کہا ہے کہ تنقید، امید کیساتھ ہونی چاہیے اور مایوس کن نہیں ہونی چاہیے۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ جس نے غلطی کی ہے وہ دوسرا فریق (امریکہ) ہے؛ وہ اب بھی اپنی بدعہدی کے نتائج کا شکار ہے اور اب وہی ہے جو ڈیڈ اینڈ میں پھنس گیا ہے نہ کہ ہم۔

خیال رہے کہ آج بروز منگل مطابق ۱۰ رمضان المبارک کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، اسپیکر محمد باقر قالیباف، عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام محسنی اژہ ای اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی عہدے داروں نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242