اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

22 مارچ 2022

2:01:59 PM
1241489

آیت اللہ ری شہری کی وفات پر آیت اللہ نوری ہمدانی کا تعزیتی پیغام

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے دارالحدیث انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست اور حرم حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے متولی آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے دارالحدیث انسٹی ٹیوٹ کے سرپرست اور حرم حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے متولی آیت اللہ ری شہری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالم مجاہد آیت اللہ محمدی رے شہری کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا۔

ان کی علمی، سیاسی اور سماجی میدانوں میں مختلف گرانقدر خدمات، جن میں حجاج بیت الله الحرام کی خدمت، حرم حضرت عبد العظیم حسنی علیہ السلام کے متولی کے طور پر خدمات، مجلسِ خبرگان میں موثر موجودگی اور دیگر عہدوں پر خدمات، اس کے ساتھ ساتھ ان کے قابل قدر ادبی و قلمی کام اور طلباء کی تربیت انتہائی مخلصانہ اور اس انقلابی عالم دین کی نمایاں خصوصیات میں سے تھی۔

میں اس متقی عالمِ دین کی وفات پر حوزاتِ علمیہ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور ان کے تمام عقیدتمندوں بالخصوص شہر رے کے مذہبی لوگوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوندِ متعال سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہوں۔

قم المقدسہ

حسین نوری ہمدانی

22 مارچ 2022ء

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242