اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

9 نومبر 2021

12:47:02 PM
1196987

نائیجر میں 25 طلباء کی ہلاکت کے بعد تین روزہ عوامی سوگ

نائیجر کی حکومت نے ایک پرائمری اسکول میں آتشزدگی اور کم از کم 25 طلباء کی ہلاکت کے بعد تین دن کے عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائیجر کی حکومت نے پرائمری اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم 25 طلباء کی ہلاکت کے ردعمل میں منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں تین روزہ عوامی سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر کو جنوبی نائیجر کے ایک اسکول میں آگ لگنے سے کم از کم 25 طلباء ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ۔
یہ اسکول مراڈی ٹاؤن میں، نائیجر کے دارالحکومت نیامی سے 600 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔
الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ضلع کے ڈائریکٹر تعلیم نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوئی ہے، لیکن مراڈی میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور تین دن کے عوامی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایک سال میں یہ دوسرا موقع ہے جب نائیجر میں تعلیمی اداروں میں آگ لگنے سے بچے ہلاک ہوئے ہیں ۔

.........

242