اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

4 اکتوبر 2021

1:51:34 PM
1185807

چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر لندن میں عظیم الشان جلوس عزا کا انعقاد

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں نے کل بروز اتوار لندن کے ماربل آرچ' اسکوائر میں اجتماع کیا اور با جماعت نماز کی ادائیگی کے بعد مشہور و معروف ہایڈ پارک کے اطراف کی سڑکوں سے اربعین واک شروع کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، پاکستان اور ہندوستان کی طرح اس سال کورونا کی وجہ سے ایک سال کے وقفے کے بعد سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کی مناسبت سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عظیم الشان اربعین واک کا اہتمام کیا گیا۔

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں نے کل بروز اتوار لندن کے ماربل آرچ' اسکوائر میں اجتماع کیا اور با جماعت نماز کی ادائیگی کے بعد مشہور و معروف ہایڈ پارک کے اطراف کی سڑکوں سے اربعین واک شروع کی۔ اربعین واک میں ایران،عراق، پاکستان، افغانستان، شام، بحرین اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اربعین واک کے عزاداروں نے سیاہ لباس زیب تن کیا اور ان کے ہاتھوں میں علم حضرت حضرت ابوالفضل علمدار کربلا تھے۔ اربعین واک کے عزادار الله‌اکبر، یا حسین، یا ابوالفضل، یا شهید اورهیهات من الذّله کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں سالانہ اربعین واک یورپ میں سب سے بڑا اجتماع شمار ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال کورونا پابندیوں کے باوجود عراق میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کے چہلم کے پروگرام اور اربعین واک میں 16 ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ بعض روایات کے مطابق ۲۰ صفر کو اسیران کربلا کا قافلہ کوفہ و شام کی دشوار منازل طے کرنے کے بعد واپس کربلا لوٹا جہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے عزیزوں اور پیاروں کا غم منایا۔ ایک روایت کے مطابق صحابی رسول جابر بن عبد اللہ انصاری بھی کربلا پہنچے جو بعدِ میں کربلا قبر امام حسین علیہ السلام کے پہلے زائر قرار پائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242