اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

28 جون 2021

7:43:31 AM
1154530

روس: ایران اسپوٹنک وی (Sputnik V) ویکسین تیار کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا

دیمیتروف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کا استعمال ایران میں ہی ویکسی نیشن کے قومی پروگرام کو نافذ کرنے کے لئے کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی سرمایہ کاری فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل، "کریل دیمیتروف" نے اعلان کیا ہے کہ ایران خطے کا پہلا ملک ہے جس نے مشترکہ طور پر "اسپوٹنک وی" ویکسین تیار کی ہے۔
ارنا کے مطابق ، دیمیتروف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی کمپنی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کا استعمال ایران میں ہی ویکسی نیشن کے قومی پروگرام کو نافذ کرنے کے لئے کیا جائے گا۔
کریل دیمیتروف نے وضاحت کی کہ روسی براہ راست سرمایہ کاری فنڈ (آر ڈی آئی ایف) اور ایکٹوورکو "ٹکنالوجی کی منتقلی" کے شعبے میں مشترکہ تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایران میں اسپوٹنک ویکسین کی مقامی پیداوار ایرانی آبادی کو ویکسی نیشن کرنے کی رفتار کو تیز کرے گی۔ فی الوقت یہ ویکسین کورونا وائرس کے خلاف ملک کی آبادی کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس کی گھریلو پیداوار اس وبا سے نمٹنے کے لئے ایرانی حکام کی کوششوں کو نتیجہ بخش کرے گی۔ »
آج ، اسپوٹنک 67 ارب ممالک میں رجسٹرڈ ہے جس کی آبادی ساڑھے 3 ارب سے زیادہ ہے۔ روس اور دیگر ممالک کی آبادی کی ویکسینیشن کے دوران حاصل کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسپوٹنک کورونا وائرس کے خلاف سب سے محفوظ اور موثر ویکسین میں سے ایک ہے۔
بہارستان صنعتی ٹاؤن میں ایرانی اسپوٹنک کورونا ویکسین کی رونمائی تقریب بروز ہفتہ 26 جولائی کو وزیر صحت اور روسی فیڈریشن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کاظم جلالی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲