اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
اتوار

11 اپریل 2021

10:00:33 AM
1130368

جنوبی کوریا کے وزیر اعظم کا ایران دورہ

جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یونہیپ نے وزیراعظم سیہ کیون کی ایران روانگی کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی یونہیپ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیہ کیون کے دورے کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے بات چیت کرنا ہے۔

وہ اپنے دورے میں نائب صدراسحاق جہانگیری ، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد قالیباف اور رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کریں گے۔

ایران میں فعال جنوبی کوریا کی کمپنیوں خصوصا سیمسونگ کے ڈائریکٹران سے ان کی ملاقات بھی اس دورے کے دوران متوقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲