اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعہ

2 اپریل 2021

9:38:00 AM
1128113

ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون روسی وزیر خارجہ کے دورے ایران کی ترجیحات میں شامل

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے مابین اقتصادی تعاون کا فروغ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ایران کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے 13 اپریل کو روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ ایران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف کی دعوت پر انجام پا رہا ہے اور اس دورے میں  شام، افغانستان، یمن، خلیج فارس اور اہم علاقائی اور عالمی موضوعات خاص طور سے جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے 13 اپریل کو ایران کے دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ، اس دورے کے دوران باہمی اورعلاقائی مسائل بالخصوص شام، یمن، افغانستان اور قفقاز کی تازہ ترین صورتحال سمیت بین الاقوامی اورعلاقائی میدان میں تعاون، جوہری معاہدے، امریکہ کے یکطرفہ اقدامات اور پابندیوں سے نمٹنے جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲