اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
اتوار

28 مارچ 2021

10:03:48 AM
1127062

انڈونیشا میں گرجاگھر کے باہر خودکش حملے، 2 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 14 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کے موقع پر دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 زخمی ہوگئے، بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا، پولیس کا کہنا ہے گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 14 زخمی ہوگئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کے موقع پر دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 زخمی ہوگئے، بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔