اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

18 فروری 2021

12:46:06 PM
1116680

انڈونیشیا کے بزرگ دانشور کے انتقال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی بیان

مرحوم استاد جلال الدین رحمت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے گرویدہ تھے کہ جنہوں نے بے شمار عاشقان ہدایت کے دلوں کو امام راحل، رہبر انقلاب اور شہید مطہری جیسے عظیم اساتید کے افکار کی طرف متوجہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ممتاز رکن اور انجمن اہل بیت(ع) انڈونیشیا کے سربراہ "ڈاکٹر جلال الدین رحمت" کے انتقال پر اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے ایک تعزیتی پیغام دیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا متن درج ذیل ہے:



بسم اللہ الرحمن الرحیم


بزرگ دانشور اور اسلامی تعلیمات کے طاقتور مبلغ، انجمن اہل بیت(ع) انڈونیشیا کے سربراہ پروفیسر جلال الدین رحمت کا انتقال انتہائی دکھ و افسوس کا باعث بنا۔
مرحوم مغفور جو مسلسل جد و جہد کرنے والے انسان تھے، نے مختلف اداروں کے قیام اور چالیس سے زیادہ علمی اور ثقافتی کتابوں کی تصنیف و تالیف کے ذریعے انڈونیشیا اور گرد و نواح کے ممالک میں قرآن اور اہل بیت(ع) کی تعلیمات کے نشر و اشاعت کا بیڑا اٹھایا۔
مرحوم استاد جلال الدین رحمت امام خمینی (رہ) اور انقلاب اسلامی کے گرویدہ تھے کہ جنہوں نے بے شمار عاشقان ہدایت کے دلوں کو امام راحل، رہبر انقلاب اور شہید مطہری جیسے عظیم اساتید کے افکار کی طرف متوجہ کیا۔
آپ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ممتاز رکن بھی تھے اور اپنے تقریبی اور اتحاد پر مبنی افکار کے ذریعے انہوں نے جنوب مشرقی ایشیا کو اپنی سرگرمیوں سے متاثر کیا۔
ہم اپنی جانب اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تمام اراکین کی جانب سے اس مجاہد شخصیت کے انتقال پر امام زمانہ ارواحنا لہ الفداء، رہبر انقلاب اسلامی، علمائے اسلام، پیروان اہل بیت(ع) اور انڈونیشیا کے حوزات علمیہ اور یونیورسٹیوں نیز مرحوم کے شاگردوں، عقیدت مندوں اور قرابتداروں؛ خصوصا مرحوم کے قابل قدر فرزند ڈاکٹر مفتاح رحمت کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔
بارگاہ رب العزت سے اس استاد کی روح مطہر نیز ان کی اہلیہ جو چند روز قبل دنیا سے رخصت ہوئیں ان کے بلندی درجات اور پیغمبر اکرم و حضرت زہرا سلام اللہ علیہما کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کرتے ہیں اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی امید کرتے ہیں۔

                                                                        وإنا لله وإنا إلیه راجعون
                                                                            رضا رمضانی
                                                                          16 فروری 2021

خیال رہے کہ قومی اسمبلی برائے انڈونیشیا کے ممبر، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ممتاز رکن اور انجمن اہل بیت(ع) انڈونیشیا کے سربراہ "ڈاکٹر جلال الدین رحمت" 15 فروری 2021 کو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ڈاکٹر جلال الدین رحمت انڈونیشیا میں شیعت کی بنیاد رکھنے والے اور ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے۔

.............

242