اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
منگل

12 جنوری 2021

5:25:52 PM
1105450

امریکہ دنیا میں بدامنی پھیلانے والا ملک ہے: چین

امریکہ دنیا کا سب سے بڑا عدم استحکام پیدا کرنے والا ملک ہے، جس نے عالمی امن و سلامتی کو خطرے کا سامنا کیا ہے اور کثیرالجہتی تعاون کو نقصان پہنچا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یک بار پھر امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

تفصیلات کے مطابق، "جائو لیجیان" نے منگل کے روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا عدم استحکام پیدا کرنے والا ملک ہے، جس نے عالمی امن و سلامتی کو خطرے کا سامنا کیا ہے اور کثیرالجہتی تعاون کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے یکطرفہ اقدامات کی وسیع پیمانے پر حمایت کرتے ہوئے بین الاقوامی معاہدوں اور تنظیموں سے علیحدگی اختیار کی اور پھر دوسرے ممالک کو دہمکی بھی دینا شروع کی۔

چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ، اب تک 10 بین الاقوامی کنونشنز اور تنظیموں سے علیحدہ ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے رویے اپنانے سے مختلف شعبوں میں بین الاقوامی تعاون، موجودہ بین الاقوامی نظم و ضبط، اور عالمی امن، استحکام اور سلامتی پر سوالیہ کا نشان لگایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پومپیو کی غلط ڈپلومیسی نے ایک بار پھر "امریکی دہرا معیار کی پالیسی" کو بے نقاب کردیا ہے کہ اگر کوئی چیز امریکی مفادات میں نہ ہو وہ اس کو ہٹ جائیں گے۔

چینی محکمہ خارجہ نے کہا کہ چین کو بدنام کرنے اور ان کی توہین کرنے والی غلط حرکتیں کسی بھی طرح سے امریکہ کو بڑا کرنے یا اس کی غنڈہ گردی کا جواز پیش نہیں کرسکتی، اور اس کی بین الاقوامی ساکھ کی بحالی میں مدد نہیں کرسکتی ہیں۔

انہوں نے امریکہ کیجانب سے کیوبا کے نام کو دہشتگرد کے حامی ممالک میں قرار دینے سے متعلق کہا کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ امریکہ کو کیوبا کے ساتھ مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر معمول کے تعلقات استوار کرنا ہوگا؛ یہ دونوں ممالک کی اقوام کے مفادات میں ہے اور یہ لاطینی امریکہ میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲