اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
منگل

12 جنوری 2021

5:25:45 PM
1105447

چین میں دوبارہ کورونا وائرس سے سر ابھارا، ایک بستی قرنطینہ کر دی گئی

چین کے درالحکومت بیجنگ کے قریب ایک بستی میں کورونا مریضوں کا پتہ لگنے کے بعد پانچ لاکھ کی آبادی کو قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پورے ملک میں کورونا کے پچپن نئے مریضوں کا پتہ لگا ہے۔ چین کے محکمۂ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کو کورونا میں مبتلا پایا گیا ہے ان میں سے تیرہ ایسے افراد ہیں جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئے ہیں۔

چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے بیالیس نئے مریضوں کا تعلق مشرقی چین کے صوبے ہبئی سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں موت کی کہیں سے کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چین میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ستاسی ہزار پانچ سو اکیانوے اور کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد چار ہزار چھے سو چونتیس ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲