اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
بدھ

18 نومبر 2020

12:12:08 PM
1087244

عالمی تباہ کن بیماری کورونا وائرس کو ایک سال مکمل

کورونا وائرس کے تباہ کن طوفان کو جھیلتے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موجودہ صدی کی خطرناک ترین وبا کورونا وائرس کو ایک سال مکمل ہو گیا۔ چین کے شہر ووہان میں 17 نومبر 2019ء کو کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس انفیکشن سے اموات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ کورونا کی دوسری لہر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 ہزار 300 افراد ہلاک جب کہ 5 لاکھ سے زاید افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 32 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔ یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے217 ممالک میں 5 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲