اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
پیر

16 نومبر 2020

12:22:29 PM
1086708

جنوبی کوریا کی ایران کے ساتھ تجارتی تبادلات کی رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش

جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا ہے کہ سیول اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تبادلات کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اپنی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر نے کہا ہے کہ سیول اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی تبادلات کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے اپنی کوششوں سے دریغ نہیں کرے گا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعاون اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ بات "یوجانگ ہیان" نے پیر کے روز ایرانی دوستی پارلیمانی گروپ کے چیئرمین "روح اللہ متفکر آزاد" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان انسان دوستانہ تعاون چینل کی صلاحیتوں کے اجرا اور اس میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے مستقبل قریب میں موجودہ مسائل کے حل کی امید ظاہر کی۔
متفکر آزاد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلات اور تعاون کی اہمیت کا تقاضا ہے کہ تعاون کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق، جنوبی کوریا میں ایرانی املاک کو بلاک کا معاملہ حالیہ مہینوں میں تہران سیول تعلقات میں ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے، اور ایرانی عہدیداروں نے بار بار ایران پر رقم واپس کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲