اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
پیر

7 ستمبر 2020

2:28:38 PM
1068680

ایران کے خلاف امریکی اقدامات بے نتیجہ ثابت ہوئے: روس

روس کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرانے کے لئے امریکی حکومت کے اقدامات لاحاصل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ویانا میں قائم اقوام متحدہ کے دفاتر میں روس کے مندوب میخائل اولیانوف نے پیر کو ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تقریبا تمام ممبران نے کھل کر اعلان کردیا ہے کہ امریکہ ایٹمی سمجھوتے کا رکن نہیں ہے لہذا ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ نافذ کرانے کے لئے امریکی حکومت کے اقدامات کی قانونی لحاظ سے کوئی اہمیت نہیں ہے۔

روسی مندوب میخائیل اولیانوف نے کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ بیس ستمبر کو امریکہ اعلان کرے گا کہ مدنظرمدت ختم ہوچکی ہے اور ایران پر سابقہ پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا رہی ہیں لیکن یہ صرف امریکا کا بیان ہوگا اور اسی سے مربوط ہوگاانہوں نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے پر جب سے عمل درآمد شروع ہوا ہے اس وقت سے ہی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی نے اپنی رپورٹوں میں ایران کی جانب سے بہترین تعاون کی تصدیق کی ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ آئی اے ای اے کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ تہران کا رویہ بہت شفاف ہے اور وہ آئی اے ای اے کے ساتھ پورا تعاون کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲