اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
ہفتہ

5 ستمبر 2020

11:20:58 AM
1067910

روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے اچھے نتائج آئے سامنے

روس کی تیارکردہ کورونا ویکسین ابتدائی مرحلے میں پاس کر دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی جریدے لانسیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ روس نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی جس کے ابتدائی طبی نتائج کے دوران مریض میں کوئی منفی اثرات رونما نہیں ہوئے اور ان میں اینٹی باڈیز بھی بننے لگے۔

لانسیٹ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ویکسین ٹرائل بہت کم لوگوں پر ہوئی اس لیے حفاظتی اور اثرپذیری کا امکان بھی کم تھا۔

روس نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ ویکسین کو 'اسپٹنک وی' کے نام سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعداد و شمار سے معلوم  ہوتا ہے کہ یہ ویکسین قوت برداشت پیدا کرتی ہے اور صحت مند بالغ رضاکاروں میں کوئی بھی منفی اثرات پیدا نہیں ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان آزمائشوں میں شامل 76 شرکا پر 180 دن تک نگرانی کی گئی۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں اور اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 99 ہزار 221 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 79 ہزار 24 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 10 ہزار 333 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 907 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 89 لاکھ 9 ہزار 864 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲