اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
پیر

27 جولائی 2020

1:34:53 PM
1058338

واشنگٹن چین مخالف اتحاد کی تشکیل میں ناکام ہو گا: روس

امریکا نے نام نہاد چین مخالف اتحاد میں روس کو شامل کرنے کی تجویز دی ہے جس پر ماسکو نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ واشنگٹن، چین مخالف اتحاد کی تشکیل کی تجویز دے کر، ماسکو اور بیجنگ کے درمیان شگاف پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپئو بری نیت سے اس طرح کے اتحاد کی پیشکش کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ چال کامیاب ہونے والی نہیں ہے۔
زاخاروا کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی کوششوں کے برخلاف، ماسکو اپنے شریک بیجنگ کے ساتھ تعاون میں توسیع کر رہا ہے اور رشتوں کو مضبوط بنا رہا ہے، اس لئے کہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کے دنیا کے امن و استحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
چین کے خلاف مائک پومپئو کی بیان بازی کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے خارج کر دیا اور اسے ٹرمپ انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان جاری کشیدگی سے نہ صرف دوںوں ممالک کو نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی سطح پر بھی کشیدگی پیدا ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲