اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعہ

24 جولائی 2020

1:47:09 PM
1057387

اینٹ کا جواب پتھر سے، چین نے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کر دیا

امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ بند کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد چین نے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز چینگ ڈو شہر میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ چینی وزرات خارجہ نے کہا ہے موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکا ہے۔

چین کی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے یہ اقدام ہیوسٹن میں امریکا کی طرف سے چین کا قونصل خانہ بند کرنے کے بعد اٹھایا۔

امریکا اور چین میں تجارتی جنگ کے بعد سفارتی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے ہیوسٹن میں چینی قونصلیٹ کو بند کیا تھا جس پر چین کا اب یہ رد عمل سامنے آیا ہے۔

ادھر امریکا میں تین چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ویزا فراڈ اور چینی افواج کے ساتھ وابستگی کا الزام ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲