اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعرات

23 جولائی 2020

10:46:41 AM
1057285

امریکہ کی جانب سے واشنگٹن میں چینی سفارتکاروں کو موت کی دھمکیاں

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے چین کے خلاف دشمنانہ اقدامات پر اسے متنبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے آج کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے چین کے خلاف زہر اگلنے اور نفرت پھیلانے کی وجہ سے کئی بار واشنگٹن میں چین کے سفارتخانے پر حملہ ہوا اور چین کے سفارتکاروں کو موت کی دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نےامریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے لئے 72 گھنٹے کی مہلت کو غیر قانونی، بلاجواز اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔

ذرائع کے چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے اور امریکہ کی جانب سے ہیوسٹن میں قونصلیٹ بند کیے جانے کے اعلان کے بعد چین نے ووہان میں قائم امریکی قونصل خانہ بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲